پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیاگیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ت

قریب میں 7 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 7 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے۔ 2 افسران کو ان کی جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

تقریب میں 4 افسران اور سیلرزکو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔28 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 50 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں