بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا‘چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا،درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں سابقہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کےفیصلےکے مطابق نہیں تھی، اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، دونوں ترامیم ان کےحقوق کو ختم نہیں کر رہیں ،بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ کار طے ہونا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3جون جمعہ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں