پہلاون ڈے،سری لنکن ویمنز ٹیم کاپاکستان کو 170 رنزکاہدف

کراچی (سپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 170 رنز کا ہدف دے دیا۔دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے اور آل ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ غلام فاطمہ نے 4 اور سعدیہ اقبال نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی سکور پر گری جب حاسانی پریرا صرف 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئیں ، ساتھی اوپنر اور کپتان چماری اتاپاتو بھی 25 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھیں، وہ سعدیہ اقبال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئیں ، حنسیما کرونارتنے نے 12 ،پراسادانی نے 30، نیلاکشی دی سلوا نے 16، اوشادی رنگ سنگھ نے صفر ، اما کنچنا نے تین ، سوگندیکا کماری نے 3،انوکا رناویرا نے 10 رنز بنائے ۔کویشا دلہاری 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ۔پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے 4 ، سدرہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے دو دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں