خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

پشاور(ہیلتھ رپورٹر )محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد شمالی وزیر ستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد7ہو گئی ہے۔نج

ی ٹی وی کے مطابق پولیوسے متاثرہ بچی کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے،محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد زیادہ ہے اور ایسے والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے آمادہ کیا جارہا رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں