شیخوپورہ، آئی جی موٹروے خالد محمود کا آفسران کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ

شیخوپورہ(سٹاف رپورٹر)آئی جی موٹروے خالد محمودنےموٹروے ٹریننگ کالج میں 12 ویں پروبیشنرز کورس کے آفسران کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے ٹریننگ کالج شیخوپورہ نے ترقی کا قابل تقلید سفر طے کیا ہے ۔چھ ماہ کی شب و روز محنت اور لگن سے تربیتی کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔دوران تربیت افسران کی استعدادکار اور پیشہ وارانہ مہارت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

افسران کو دوران وائرلیس کمونیکیشن اسلحہ فرسٹ ایڈ ریسکیو اینڈ ریکوری کی تربیت دی گئی۔پروفیشنل کنڈکٹ ایکسیڈنٹ ہینڈلنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی تربیت دی گئی۔آفیسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی گئی ۔ پاس آوٹ ہونے والوں 372 آفیسرز ۔جن میں 39 خواتین آفیسرز بھی شامل ہیں۔

پاس آوٹ ہونے والوں خیبر پختونخواہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے 11 آفیسرز بھی شامل ہیں۔ خاتون آفیسر صبا الیاس کو پریڈ میں آل راونڈ کارکردگی پر پہلا انعام دیا گیاجبکہ عبدالروف کو پریڈ میں آل راونڈ کارکردگی پر دوسرا انعام دیا گیا ۔وسیم اعظم کو ڈسپلن اور آل راونڈ کارکردگی پر تیسرا انعام دیا گیا۔ فائرنگ میں بہترین کارکردگی پر محمد مبین خان کو انعام دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں