معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری سلطان کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام، نامی گرامی شخصیات کی شرکت

پیٹر براہ(نمائندہ خصوصی) پیٹر براہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری سلطان کی جانب سے ظہرانہ،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے رہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چار چڑہوئی چودھری غفارت شاھد،سابق میئر پیٹر براہ راجہ اختر، سینئر صحافی خالد محمود انجم، ارشد ثانی، پیٹر براہ کے نامور بزنس مین چودھری انجم شہزاد،چودھری معروف،انجینئر راؤف،چودھری کرامت،چودھری اجمل سلطان سمیت دیگر کی شرکت۔

اس موقع پر پاکستان و آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،میزبان محفل چودھری سلطان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کسی بھی طور پر حوصلہ افزاء نہیں ھے,اورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اندر اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ھے، سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملکی سلامتی اور بہتری کے لیئے کام کرنا ہوگا، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 5 چڑہوئی چودھری غفارت شاہد نے کہا کہ ملک میں سیاسی اجارہ داری کے کلچر کو ختم کرنے کے لیئے لانگ ٹرم جمہوری پراسیس کی ضرورت ھے۔

پاکستان مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ھے استعماری طاقتیں پاکستان کے خلاف شازشوں کے تانے بانے بن رہی ہیں، افواج پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،ہمیں بطورقوم یکجا ہوکر ان مذموم کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا،سابق میئر راجہ اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے جمہوری نظام میں کبھی بھی استحکام نہیں رہا اسی وجہ سے ملک سرمایہ کاری اور ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا۔

وقت کا تقاضا ہے کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔سینئر صحافی خالد انجم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت اور استحکام کے لیئے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ھے،پاکستان کوداخلی بحران سے نکالنے کے لیئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر جمع ہونا پڑے گا، ملک ھے سب کچھ ھے۔

چودھری انجم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے انتخابات ناگزیر ہیں,اتحادی جماعتیں عوام کے پاس جانے سے کیوں گھبرا رہی ہیں، سیاسی استحکام اسی صورت ممکن ھے جب ایک جماعت واضح اکثریت لے کر اقتدار میں آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں