بزدار حکومت جاتے جاتےکرونا کنسلٹنٹس کو بیروزگار کرگئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)بزدار حکومت جاتے جاتے کرونا میں کام کرنے والے قومی ہیروز کو بیروزگار کرگئی۔پنجاب میں دو سو زائد کرونا کنسلٹنٹ کو بیروزگار کر دیا گیا ہے

۔لاہور سے 150 سے زائد کرونا کنسلٹنٹ کو بیروزگار کیا گیا ہے۔کرونا کنسلٹنٹ میو ،جناح ،سروسز ،جنرل ،گنگارام سمیت دیگر ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔کرونا وبا کے دوران کام کرنے والے ڈاکٹرز تاحال دو ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔

سیکڑوں ڈاکٹرز دلبرداشتہ ہو کر بیرون ملک جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کرونا کی اگلی لہر کے پیش نظر این سی او سی کو فعال کر دیا گیا ہے

۔ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران کام کرنے والے ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائےاورکرونا کنسلٹنٹ کے ڈاکٹرز کے بقایاجات ادا کیے جائےجبکہرونا کنسلٹنٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو وعدے کے مطابق رسک الاوئنس ادا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں