مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کر دیں

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز”کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران کو مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی اور اس کے علاوہ گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کو بھی مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، اسی لیے ججز، جرنیل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں