ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل حادثے میں جاں بحق

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) یرانی پاسداران انقلاب کے کرنل ایک حادثے میں انتقال کرگئے، دو ہفتوں کے دوران یہ دوسرے اعلیٰ افسر کی وفات ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرنل علی اسماعیل زادہ چند روز قبل کَرَج شہر میں واقع اپنی رہائشگاہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے، یہ شہر دارالحکومت تہران سے 35 کلومیٹر دور ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کرنل علی اسماعیل اپنے گھر کی چھت یا بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوئے۔

حکام نے ان کی وفات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور قتل کے شبہے کی بھی تردید کی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ایک ایرانی کرنل کو دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں