حکومت نے مستعفی ہونے سے “خوفزدہ” 30 ارکان پر نظریں جمالیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 30 ارکانِ قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں جن پر حکومت نے نظریں جمالی ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 6 جون سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے استعفے منظور کرلئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں ان سے رابطے کیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 30 ارکان استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں اور انہی ارکان کی وجہ سے حکومت نے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ امکان ہے کہ جو ارکان استعفوں کی تصدیق نہیں کریں گے ان کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں