منگل کو کابینہ اجلاس میں سخت معاشی فیصلوں کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت 7 جون (منگل)کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظربعض انتہائی سخت فیصلوں کا امکان ہے۔ پ

یٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملکی معاشی صورتحال ، وزراء ، پارلیمنٹرینز ، بیورکریٹس اور دیگر آفیشلز کی سرکاری مراعات میں کٹوتی سے متعلق منظوری دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہفتہ وار دو چھٹیوں پر رضامند ی ظاہر کردی ہے۔ملک میں بجلی کی شارٹ فال کو کم کرنے کےلئے دکانیں اور تمام مالز شام سات بجے بند ہونگے۔وفاقی کابینہ منگل کو فیصلے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں