امریکا میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق متعدد مسلح افراد کو ہجوم پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے 2 پستول قبضے میں لیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں