فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخل ہونے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روک دیا گیا جس پر فیاض الحسن چوہان اورشہباز گل کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے قبل بیریئر پر روک دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ صرف سینئر پارٹی اراکین کو داخلے کی اجازت ہے جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مجھ سے زیادہ سینئر کون ہے پی ٹی آئی میں ؟، میں عمران خان سے آج ڈائریکٹ بات کروں گا،چوتھی بار تم لوگے ایسے کر رہے ہو۔

رپورٹ کے مطابق بنی گالہ صرف سینئر پارٹی اراکین کو داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے پی ٹی آئی اراکین کو عمران خان کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر بنی گالہ داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں