ملک ریاض کی آڈیو لیک سے متعلق پی ٹی آئی کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر کی مبینہ آڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ منظرعام پرآنے والی آڈیو سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، باپ بیٹی کی گفتگوکو ہمارے ساتھ منسلک نہ کریں، ہم اس کی تردید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جس آڈیو کا حوالہ دیا جارہاہے، اس کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔امبر فرح کا نام لیے بغیر کہتی ہے کہ ہفتہ کو اُس کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں۔ ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں