ساہیوال: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2 خواتین اورایک بچے کی لاشیں برآمد

ساہیوال(کرائم رپورٹر) تھانہ غلہ منڈی کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر سے 2 خواتین اور 6 ماہ کے ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر سے بدبو آنے پر ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس گیٹ کا تالا توڑ کر گھرمیں داخل ہوئی تو اندر دو خواتین کی لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ فرزانہ کو گلے میں پھندا ڈال کر اور مقتولہ سمیرا کو چھری کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران باتھ روم میں پانی کے ٹب سے 6 ماہ کے بچے کی لاش بھی ملی جو مقتولہ سمیرا کا بیٹا تھا۔آئی جی پنجاب نے آرپی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں