باپ بیٹا وفاق اور پنجاب پر قابض ہو چکے ، شیخ رشید

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضھ کر دیا کہ الیکشن کی تاریخ دیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کریں گے ، اگر حکومت انتخابات کا اعلان کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ووٹر لسٹوں میں مرضی سے تبدیلیاں کر رہی ہے ، میں انتخابات اسی سال ہوتے دیکھ رہا ہوں ، عمران خان بجٹ کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہا ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں باپ بیٹا وفاق اور پنجاب پر قابض ہو چکے ہیں ، پاکستان کو گرے لسٹ سےس نکالنے کیلئے ساری محنت ہماری تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں