کالا باغ ڈیم بننے کی بات ہو جائے تو کتنی بڑی خبر ہوگی، میاں محمد منشا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کا کہنا ہے کہ ہمیں لوگوں کو امید دینے کی ضرورت ہے، امید ملنے سے لوگ سرمایہ کاری بھی کریں گے۔

پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نا اہلی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں منشا نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر لوگ کم سفر کر رہے ہیں، حکومت کچھ ایسے کام بھی کرے جس سے لوگوں کو کچھ اُمید ملے، دنیا کے سارے بڑے ایئرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں۔

میاں محمد منشا نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ مڈل ایسٹ کی کمپنی گیس کے لیے 3 بلین ڈالر دے گی، مشرق وسطیٰ کی کمپنی ایک بلین ڈالر کی گیس دے گی اور 2 بلین ڈالر قومی خزانے کو دے گی، کالا باغ ڈیم بننے کی بات ہو جائے تو کتنی بڑی خبر ہوگی، غازی بروتھا ڈیم کو کیوں نہیں نجی شعبے کے حوالے کیا جاتا؟

مزید پڑھیں: الیکشن کی تاریخ دیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کرینگے ، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ نیب کا مسئلہ بھی حل ہوچکا ہے، بہت سارے ممالک میں تجارتی خسارے ہوتے ہیں ، ہم کیوں اس سے گھبراتے ہیں، نیب کا مسئلہ ختم ہونے سے ہراسگی کا معاملہ ختم ہوچکا، پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نا اہلی ہے۔میاں منشا نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولیں، ہمارے بزنس مین بھارتی بزنس مین کیساتھ کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں