مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے اور ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )  پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی2 اہم وکٹیں گرا دیں ، لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ اپنےساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔

پیر اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ نے بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات کی جہاں عمران خان نے دونوں  سابق ارکان اسمبلی  کو پارٹی مفلر پہنا کر  خوش آمدید کہا۔

 خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد ضمنی انتخاب میں  ان کے صاحبزادے علی ترین  کا مقابلہ پیر اقبال شاہ نے کیا تھا، پیر اقبال شاہ نے  علی ترین کو بھاری اکثریت  سے شکست دی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں