مسلح افواج کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدیدمذمت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان بابر افتخارنے کہا ہے کہ مسلح افواج حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدیدمذمت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ افسوسناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے،بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں رکھاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسلح افواج بھارتی حکام کی جانب سےگستاخانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اوربھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں رکھاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں